حماد اظہر کی گرفتاری ڈال دی گئی، آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان

image

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق حماد اظہر کو گزشتہ روز ملتان سے حراست میں لیا گیا تھا تاہم لاہور پولیس نے آج ان کی گرفتاری ظاہر کی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق حماد اظہر لاہور میں درج 18 مقدمات میں مطلوب تھے اور گزشتہ تقریباً تین سال سے روپوش تھے۔ ان کے خلاف مختلف مقدمات کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ مقدمات سے متعلق مزید تفتیش کی جاسکے۔

تفتیشی مراحل مکمل ہونے کے بعد پولیس مقدمات کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرے گی، جہاں کیسز میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

حماد اظہر کی گرفتاری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US