پی سی بی نے امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا

image

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے امام الحق اور محمد رضوان کی سرگرمیوں سے متعلق تحقیقات وسیع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز کے موبائل فونز کا ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا ہے اور ان کے روابط و سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد ملنے کی صورت میں دونوں کھلاڑیوں کو جرمانے یا پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے تاہم مستقبل میں قومی ٹیم سے باہر کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ پی سی بی ترجمان نے موبائل ڈیٹا حاصل کیے جانے کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US