سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ قوم کے فیصلے وہی لوگ کریں گے جنہیں عوام نے ووٹ سے منتخب کیا خیراتی یا مصنوعی مینڈیٹ پر بیٹھے لوگ قوم کے فیصلے نہیں کرسکتے۔
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے 18ویں ترمیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد صحت، تعلیم اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تھر سے 3 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہورہی ہے، جس سے پورا ملک فائدہ اٹھا رہا ہے۔
شرجیل میمن نے وفاقی وزرا کو مشورہ دیا کہ 18ویں ترمیم پر اعتراض ہے تو پارلیمنٹ میں آکر بات کریں، سندھ اسمبلی ہر آئینی اور قانونی سوال کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے