کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو جرمانہ

image

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو بھارتی کھلاڑی شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کرنے پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق فاطمہ ثنا پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا۔

فاطمہ ثنا کے گزشتہ 24 ماہ میں ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ انہیں 6 اگست 2025 کو آئرلینڈ کے خلاف میچ میں بھی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔ فاطمہ ثنا نے جرمانے کی سزا قبول کرلی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US