صدر زرداری نے دورہ یورپ مختصر کردیا، فرانس کا دورہ منسوخ

image

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنا دورہ یورپ مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 8 ستمبر کو پاکستان روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے فرانس کا دو روزہ دورہ منسوخ کردیا ہے اب وہ برطانیہ سے براہِ راست پاکستان واپس آئیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی برطانیہ میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی لندن میں صدر مملکت سے ملاقات کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US