حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 8 ستمبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔