ملک بھر میں آج 8 ستمبر کو یومِ بحریہ منایا جا رہا ہے جس کا مقصد پاک بحریہ کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں اور خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔
جنگ ستمبر 1965 میں پاک بحریہ نے شجاعت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے سمندری حدود کا دفاع کیا۔ آپریشن دوارکا پاک بحریہ کی تاریخ کا اہم معرکہ ہے جس میں بھارتی ریڈار اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔
یومِ بحریہ کے موقع پر نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب ہوئی۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغامات میں پاک بحریہ کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔