روس کی جمہوریہ ساخا (یاقوتیا) کے سربراہ آیسن نکولائیو نے روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران روس اور پاکستان کے درمیان اقتصادی، تعلیمی، ثقافتی اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں ماس ریسلنگ کے فروغ پر بالخصوص توجہ دی گئی۔
اس موقع پر آیسن نکولائیو نے 2027ء میں پاکستان میں ورلڈر کپ مس-ریسلنگ کے انعقاد کی تعاون کی تجویز پیش کی، جسے پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کھلے دل سے سراہا۔
یہ مجوزہ عالمی ایونٹ ماس-ریسلنگ کے فروغ کے ساتھ ساتھ روس اور پاکستان کے درمیان کھیلوں اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔