کراچی میں منعقد ہونے والی تیسری ویمنز نیشنل جمناسٹک چمپیئن شپ میں واپڈا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویمنز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی واپڈا نے نیشنل جمناسٹک چمپیئن شپ میں ڈبل کراؤن حاصل کرلیا ہے، کیونکہ دو روز قبل ہی واپڈا نے اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے مینز ٹائٹل بھی جیتا تھا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ واپڈا کی ٹیم نیشنل جمناسٹک چمپیئن شپ میں ویمنز ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ چمپیئن شپ میں واپڈا ویمنز ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 3 گولڈ اور 4 برونز میڈلز حاصل کیے۔ ایونٹ میں پاکستان آرمی کی ویمنز ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔
کراچی میں سجن والے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 6 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلویز، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں شامل تھیں۔