وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی صحت کے شعبے کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے پاکستان ہر سال نیوزی لینڈ کی مجموعی آبادی کے برابر نئی آبادی کا اضافہ کر رہا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت صحت کے نظام کو جدید بنانے اور شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ احتیاط علاج سے بہتر ہے صحت پالیسی کا بنیادی اصول ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں ساڑھے 4 کروڑ سے زائد افراد ذیابیطس کا شکار ہیں، جس پر فوری توجہ اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ حکومت ہسپتالوں اور بنیادی صحت کے ڈھانچے کو جدید اور مؤثر بنانے پر توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔