جامعہ کراچی کے چیئرمین اسلامک لرننگ عارف ساقی پر بااثر افراد کا بدترین تشدد، شدید زخمی

image

کراچی میں سچل تھانے کی حدود صفورا چورنگی کے قریب بااثر افراد کے بدترین تشدد سے جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئرمین عارف ساقی شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد متاثرہ چیئرمین کو سچل تھانے منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق عارف ساقی کو سندھ گرین ہوٹل کے مالک کے بیٹے کے گن مینوں نے گاڑی ٹکرانے کے تنازع پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب چیئرمین اسلامک لرننگ عارف ساقی کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالک کے بیٹے حنین نے ان پر پستول کے بٹ سے حملہ کیا اور ہوائی فائرنگ کی۔ تاہم پولیس نے فی الحال ہوائی فائرنگ سے متعلق دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

جامعہ کراچی کی معروف تعلیمی شخصیت کے ساتھ اس مبینہ تشدد کے باعث اساتذہ اور طلبہ برادری میں شدید تشویش اور بے چینی پھیل گئی ہے۔

واقعے کے بعد متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملے کا فوری اور شفاف نوٹس لے کر غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور جرم ثابت ہونے پر ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US