امپائر سے الجھنا مہنگا پڑ گیا: ویمنز ایشیا کپ میں پاکستانی بیٹر گُل فیروزہ پر جرمانہ

image

ویمنز ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران آؤٹ ہونے پر امپائر کے فیصلے سے اختلاف کرنے پر پاکستان کی بیٹر گُل فیروزہ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق گُل فیروزہ کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی بیٹر نے اپنی غلطی اور عائد کردہ جرمانہ قبول کرلیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US