ایجبسٹن ٹیسٹ: مثبت کرکٹ کھیل کر سیریز کا اچھا اختتام کرنا چاہتے ہیں، بابر اعظم

image

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ کچھ سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا، اور اس بارے میں بورڈ حکام ہی زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ سے ایک دن پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میچ کے لیے پلئینگ الیون کا کمبینیشن تقریباً طے ہوچکا ہے اور میدان میں حالات کے مطابق بہترین ٹیم اتاری جائے گی۔

بابر اعظم نے لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کھیل کے کسی بھی شعبے میں متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ٹیم سیریز ہار چکی ہے لیکن کوشش ہوگی کہ اچھے اور مثبت انداز میں سیریز کا اختتام کیا جائے۔

قومی اسکواڈ میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان جوانوں کے لیے یہ کوئی دباؤ نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر خود کو ثابت کرنے کا ایک بہترین اور شاندار موقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US