سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن ملازمین کا کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج اور بھوک ہڑتال

image

سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن، ایپکا پاکستان (شہید مراد علی چاچڑ گروپ) اور سمال انڈسٹریز ایمپلائیز یونین (سی بی اے) کے مشترکہ اتحاد نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے کراچی پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج اور علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اتحاد کی قیادت کے مطابق مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ملازمین کسی بھی وقت سندھ اسمبلی کی طرف پرامن مارچ کرسکتے ہیں۔

ملازمین کے اہم مطالبات میں تنخواہوں اور پینشن کی باقاعدگی سے ادائیگی، تنخواہ و پینشن کے بقایا جات کا اجراء، 2016 سے رکی ہوئی سالانہ ترقیاں (انکریمنٹس)، اور تمام معطل شدہ ایڈہاک ریلیف کی بحالی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملازمین کی سروسز پر عمل درآمد اور بقایا جات کی فوری ادائیگی کا مطالبات میں ذکر کیا گیا ہے۔

یہ اعلان ایپکا پاکستان سندھ کے صوبائی صدر بخش علی جلبانی، صوبائی جوائنٹ سیکریٹری نور محمد کھوسو، سی بی اے یونین کے جنرل سیکریٹری شاہنواز چانڈیو اور چیئرمین مراد علی چانڈیو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US