صوبوں کے مسائل اور ملکی چیلنجز پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

image

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو درپیش مسائل، صوبوں کے معاملات اور نظام میں موجود خامیوں پر پارلیمنٹ میں کھلی بحث کا مطالبہ کردیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل کسی ایک سیاسی جماعت کے پاس نہیں، تمام سیاسی قوتوں کو قومی اور عوامی معاملات پر ایک دوسرے سے رابطہ اور بامقصد بات چیت کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس بات پر سنجیدگی سے بحث ہونی چاہیے کہ موجودہ نظام کہاں ناکام ہوا اور ان مسائل کا حل کیا ہوسکتا ہے۔ قومی اسمبلی میں ملک کو درپیش چیلنجز اور صوبوں سے متعلق معاملات پر کھل کر گفتگو کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نظام میں موجود مسائل کو نظر انداز کرنے کے بجائے ان پر کھل کر بات ہونی چاہیے جبکہ ملک کو درپیش قومی معاملات کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US