نئے صوبوں اور وفاقی یونٹس کی تشکیل، اہم آئینی و قانونی امور پر مشاورت جاری

image

پاکستان میں نئے صوبوں اور وفاقی یونٹس کی تشکیل کے معاملے پر حکومتی سطح پر اہم مشاورت اور قانونی ورکنگ جاری ہے جبکہ پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث شروع کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے صوبوں اور وفاقی یونٹس کے قیام سے متعلق آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے اہم آئینی و قانونی معاملات پر آئینی ماہرین اور قانونی ٹیموں کو اپنی ورکنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے اور ممکنہ ریفرنڈم سے متعلق قانونی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ریفرنڈم کے انعقاد سے متعلق آئینی نکات سمیت دیگر معاملات کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سیاسی و قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے اہم شخصیات کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جبکہ مختلف آئینی اور قانونی آپشنز پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔

حکومتی سطح پر جاری ورکنگ مکمل ہونے کے بعد نئے صوبوں اور وفاقی یونٹس کی تشکیل سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US