پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2026-27: شاہین، حارث اور نواز نے طلبا کو کرکٹ کے گُر سکھا دیے

image

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز کے تحت ملک بھر میں ٹریننگ کیمپ اور کوچنگ کلینکس کا سلسلہ جاری ہے، جس میں 1400 اسکول کرکٹ ٹیمز ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اس سلسلے میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں دوسرے کوچنگ کلینک کا انعقاد کیا گیا جہاں اسٹارز اسکول کرکٹ ٹیم نے تین گھنٹے طویل نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔

اس موقع پر قومی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور حارث رؤف نے بھی شرکت کی اور اسکول کے بچوں کو اسپن باؤلنگ، فاسٹ باؤلنگ اور بیٹنگ کے اہم گُر سکھائے، جبکہ بچوں نے بھی اس سیشن میں بے حد جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے اس دوسرے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 19 ستمبر سے متوقع ہے اور افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

اس بار سیزن میں ملک کے 100 اضلاع سے 1400 اسکول کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جس کے نتیجے میں تقریباً 21 ہزار جوان کھلاڑی میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US