راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں معروف قانون دان کی لاش برآمد، پولیس کی جامع تحقیقات جاری

image

جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں معروف قانون دان ثناء اللہ ستی ایڈووکیٹ کی لاش برآمد ہونے کے واقعے پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

جائے وقوعہ کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے کہا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں اور زاویوں سے جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثناء اللہ ستی ایڈووکیٹ کی موت کی اصل وجہ فرانزک رپورٹس اور جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد کی روشنی میں واضح ہوگی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات میں سی سی ٹی وی فوٹیجز اور عینی شاہدین کے بیانات بھی شامل کیے جا رہے ہیں، جبکہ تمام دستیاب شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے کے اصل حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US