راولپنڈی: اڈیالہ روڈ پر گرین بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بچی جاں بحق

image

راولپنڈی اڈیالہ روڈ کی منور کالونی کے قریب گرین بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اڈیالہ روڈ پر ایک نجی مارٹ کے سامنے پیش آیا، جہاں گرین بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار بچی شدید زخمی ہوئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بس کی زد میں آنے سے بچی کا سر کچلا گیا، تاہم موٹر سائیکل سوار بچی کا والد اور دوسری کمسن بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد شہریوں نے گرین بس کے ڈرائیور کو پکڑ لیا، جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US