پاکستان بمقابلہ انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ: تین قومی کھلاڑیوں کا ڈیبیو، شان مسعود کے 50 میچز مکمل

image

برمنگھم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے تین کھلاڑیوں فاسٹ باؤلر رضاء اللہ، عمران رندھاوا اور غازی غوری نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرلیا ہے۔

میچ سے قبل منعقدہ تقریب میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عمران رندھاوا، محمد عباس نے رضا اللہ جبکہ سعود شکیل نے غازی غوری کو ان کی ڈیبیو کیپس پہنائیں۔

اس موقع پر ٹیم مینجمنٹ اور دیگر کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے والے تینوں کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کی امید ظاہر کی۔

مزید برآں، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شان مسعود کو اپنے کیریئر کے 50 ٹیسٹ میچز مکمل کرنے پر خصوصی مبارکباد بھی پیش کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US