تین سال سے عمران خان کی تصویر تک نہ دیکھنے پر وسیم اکرم فکرمند

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حکام سے ورلڈ کپ فاتح کپتان اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انگلینڈ کے سابق کپتان ایان بوتھم کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں درخواست پر دستخط کرنے والے تمام کپتانوں کا شکریہ ادا کیا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ وہ اپنے سابق کپتان، دوست اور سرپرست کے لیے فکر مند ہیں اور گزشتہ تین سال سے انہوں نے عمران خان کی تصویر تک نہیں دیکھی۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ان کے ساتھ بھی دیگر سیاست دانوں کی طرح منصفانہ اور برابر کا رویہ اختیار کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US