صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم صوبوں کی تقسیم کے خلاف ہے تو کھل کر اعلان کرے۔
سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اسمبلی میں صوبوں سے متعلق قرارداد پیش ہوئی تو ایم کیو ایم نے راہ فرار اختیار کی، جبکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے باہر بیٹھے لوگ صوبہ بنانے کی بات کرتے ہیں، اگر جماعت صوبوں کی تقسیم کے خلاف ہے تو واضح مؤقف سامنے لائے۔ سعید غنی نے ایم کیو ایم کی سیاسی حیثیت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔