برمنگھم ٹیسٹ: 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ، قومی ٹیم ایک بار پھر شدید مشکلات کا شکار

image

انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن شدید مشکلات کا شکار ہوگئی۔ انگلش بولرز کے سامنے ٹاپ اور مڈل آرڈر بیٹرز نہ ٹھہر سکے اور قومی ٹیم صرف 23 اوورز میں 100 رنز پر 7 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

میچ میں انگلینڈ کے بولرز اولی روبنسن نے 2، جوفرا آرچر نے 2 اور جوش ٹنگ نے 3 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کو ابتدائی نقصان پہنچایا۔ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب صفر، اذان اویس 9، عبداللہ شفیق 3، شان مسعود 5، کپتان بابر اعظم 7، غازی غوری 4 اور محمد عمران 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت سعود شکیل 37 اور رضا اللہ 11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

تین ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 194 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US