پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026 تک منعقد ہونے والے 20ویں ایشین گیمز کے لیے قومی دستے کا اعلان کردیا ہے۔
پی او اے کے مطابق پاکستان کا 234 رکنی دستہ ان کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کرے گا۔ فاطمہ لاکھانی کو ایشین گیمز کے لیے پاکستانی دستے کی چیف ڈے میشن مقرر کیا گیا ہے۔
گیمز کے دوران قومی اتھلیٹس کرکٹ، اتھلیٹکس اور بیڈمنٹن سمیت کل 23 مختلف کھیلوں کے مقابلے میں میدان میں اتریں گے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق ایونٹ میں شرکت کے لیے قومی کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو مختلف گروپس میں جاپان روانہ کیا جائے گا۔
ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں میں اسٹار اتھلیٹ ارشد ندیم، یاسر سلطان، فائقہ ریاض اور شجر عباس سمیت دیگر نمایاں کھلاڑی شامل ہیں۔