سندھ اسمبلی: موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کا بل منظور

image

سندھ اسمبلی نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کا بل منظور کرلیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے پیش کیے گئے اس بل کی وضاحت کرتے ہوئے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے بتایا کہ اس ترمیم کا تعلق کار ڈیلرز سے ہے۔

پہلے سے موجود قانون کے تحت ایک ماہ کے اندر رجسٹرڈ نہ ہونے والی گاڑی پر جرمانہ عائد کیا جاتا تھا، تاہم نئی ترمیم کے بعد شو روم پر کھڑی گاڑی پر 6 ماہ تک کوئی جرمانہ نہیں ہوگا، جبکہ سڑک پر آنے کی صورت میں گاڑی پر جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US