کوچنگ کے میدان میں نیا سفر: انور علی امریکا کی مائنر لیگ میں ٹیم شکاگو کے ہیڈ کوچ بن گئے

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر انور علی کوچنگ کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے امریکا کی مائنر لیگ میں شکاگو کی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے ہیں۔

کنگسمین شکاگو نے ان کی بطور کوچ تقرری کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے 16 ٹی ٹوئنٹی اور 22 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے انور علی اب اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ امریکا کی مائنر لیگ کرکٹ کا باقاعدہ آغاز 17 ستمبر سے ہونے جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US