انگلینڈ میں ناقص پرفارمنس کا معاملہ: این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کرلیا

image

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے انگلینڈ میں ناقص پرفارمنس کے معاملے پر قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں کھلاڑیوں کے موبائل فون تحویل میں لے کر متعلقہ اداروں کو موصول کروا دیے تھے، جس کے بعد اب این سی سی آئی اے ان دونوں کرکٹرز سے مزید تفتیش اور پوچھ گچھ کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US