ٹریکٹر ٹرالی کنویں میں جاگری، 31 سالہ ڈرائیور زندہ نکال لیا گیا

image

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک نور، ٹلسہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی سمیت کنویں میں گرنے والے 31 سالہ ڈرائیور کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زندہ نکال لیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی چار ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے سخت جدوجہد کے بعد کنویں میں پھنسے ڈرائیور کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ ڈرائیور کی شناخت امیر نواز، عمر 31 سال کے نام سے ہوئی ہے۔ امدادی کارروائی کے بعد اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US