عاصم افتخار احمد پاکستان کے نئے سیکریٹری خارجہ مقرر

image

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کو پاکستان کا نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اہم سفارتی تقرریوں اور تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عاصم افتخار احمد کی بطور سیکریٹری خارجہ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

اسحاق ڈار نے عاصم افتخار احمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے دفتر خارجہ کی مؤثر قیادت کریں گے اور عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کو بھرپور انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

موجودہ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ 17 ستمبر کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گی۔ وہ 11 ستمبر 2024 سے سیکریٹری خارجہ کے منصب پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔آمنہ بلوچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں ترکیہ میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کیے جانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مشکل وقت میں وزارت خارجہ کے لیے آمنہ بلوچ کی خدمات اور شاندار قیادت کو سراہتے ہوئے ان کی سفارتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US