امریکا میں پاکستانی سماجی کارکن محمد کاشف مرزا کا اعزاز

image

امریکا میں پاکستانی سماجی کارکن محمد کاشف مرزا کو اعزاز سے نوازا گیا۔

واشنگٹن میں امریکا کے 250ویں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں سماجی کارکن محمد کاشف مرزا کو عالمی مذہبی آزادی ایوارڈ سے نواز ا گیا۔

انہیں انٹرنیشنل ریلیجیئس فریڈم ایوارڈ آف کریج مذہبی آزادی اور اقلیتی حقوق کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

تقریب میں پاکستان یکجہتی کونسل کےمرکزی رہنما قاری سجاد، پاسٹر شاہد اور راشد گِل نے واشنگٹن میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

اس موقع پر خطاب میں محمد کاشف مرزا نے اعزاز پاکستان کے عوام کےنام کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اعزاز پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کا اعتراف ہے، انہوں نے آئی آر ایف راؤنڈ ٹیبل پاکستان کی شریک چیئرپرسن انیلا علی سمیت ٹیم اور انسانی حقوق کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US