پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، نئی قیمتیں نافذ

image

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں پر نظرثانی کے بعد جاری تفصیلات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 11 ستمبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔ حکومت نے نظرثانی شدہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US