پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع

image

پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔ چیئرمین پاکستان ورچوئل ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کے مطابق لائسنس کے لیے اب تک 70 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریگولیٹری فریم ورک پر پورا اترنے والی کمپنیوں کو ڈیجیٹل اثاثوں کی خرید و فروخت کا لائسنس دیا جائے گا۔ ان کے مطابق 6 ماہ میں ریگولیٹری فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ترسیلات زر سے موجودہ 6.5 فیصد لاگت کم ہوکر ایک فیصد رہ سکتی ہے، جس سے سالانہ 41 کروڑ ڈالر تک بچت کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US