وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر میں نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث کرائی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث کا اصل فورم پارلیمنٹ ہے۔ ان کے مطابق اکتوبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ہوں گے، جن میں نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بات چیت اور بحث کے ذریعے مختلف تجاویز اور مؤقف سامنے لائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد ایک نئے گورننس ماڈل کو اختیار کرنے جا رہا ہے۔