پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

image

پشاور میں شمشتو کیمپ کے قریب ارمڑ کے علاقے میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم آئی ایس کے پی کے کمانڈر عمران عرف ابو بکر سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے ایس ایم جی، 4 پستول، 2 ہینڈ گرینیڈ، ایک آئی ای ڈی، 5 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔

حکام کے مطابق عمران عرف ابو بکر دہشت گردی، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے 20 مقدمات میں مطلوب تھا اور 6 فروری 2026 کے ترلئی امام بارگاہ خودکش حملے سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ اس کی گرفتاری یا سراغ کی اطلاع پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔ علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US