ڈی جی رینجرز سندھ نے قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر رینجرز افسران نے قائداعظم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جبکہ ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔