ایشیائی کھیل: پاکستانی گھوڑے 'مراج' کو 70 دن کے تاریخی قرنطینہ کے بعد ٹوکیو روانگی کا سگنل مل گیا

image

پاکستان کے باصلاحیت گھوڑے 'ایڈن ڈو ویریٹ' (مراج) کو ٹوکیو روانگی کے لیے حتمی اجازت مل گئی ہے، جس کے بعد وہ 14 ستمبر کو جاپان کے لیے پرواز بھرے گا۔

پاکستان نے فرانس میں 60 روزہ منظور شدہ ملک کا قرنطینہ اور اس کے بعد جرمنی میں 10 دن کا پری ایکسپورٹ قرنطینہ (PEQ) کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔

مجموعی طور پر 70 دن پر محیط یہ مدت ایشیائی کھیلوں کی تاریخ کا ممکنہ طور پر طویل ترین پری ایکسپورٹ قرنطینہ ہے۔ اس دوران تمام طبی ٹیسٹوں کے نتائج منفی آئے ہیں۔

ٹوکیو سفر سے قبل اب آخری 72 گھنٹوں کا حتمی تیاری کا منصوبہ فعال کردیا گیا ہے تاکہ تمام امور کی بروقت اور باحفاظت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US