جنوبی کوریا میں جاری پریکٹس سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان قومی ہاکی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے دی۔
ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے گئے اس جارحانہ میچ میں پاکستان کی جانب سے عماد شکیل بٹ، ابو بکر محمود، احمد ندیم اور رانا وحید اشرف نے ایک ایک گول اسکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے بہترین حکمت عملی، فارورڈ اور ڈیفنس لائن کی ہم آہنگی اور کھلاڑیوں کے شاندار ڈسپلن پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آنے والے میچوں میں بھی فتح کا تسلسل برقرار رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔