ایبٹ آباد کے علاقے خان پور (سورج گلی) سے تعلق رکھنے والے معروف پیراگلائیڈر اور غوطہ خور آصف محمود چترال کے علاقے بونی میں پیراگلائیڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے، جس کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کردی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ خراب موسم کی وجہ سے دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں پیش آیا۔
گزشتہ روز سے جاری تلاش کے بعد پولیس کو آصف محمود کی لاش آج برآمد ہوگئی ہے۔