کراچی میں آوارہ کتوں کی تعداد واقعی زیادہ ہے اور ہم ان کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے ہیں لیکن کتوں سے محبت کرنے والے لوگ بہت طاقتور ہیں۔ اگر ہم کارروائی شروع کرتے ہیں تو میرے خلاف خبریں چلنے لگتی ہیں اور وہ میرے پیچھے پڑ جائیں گے۔ بہتر ہوگا کہ کراچی کے شہری مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل طے کریں۔
کراچی میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد اور سگ گزیدگی کے واقعات کے معاملے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دلچسپ مؤقف سامنے آیا ہے۔ ان سے شہر میں کتوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کارروائی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کتوں سے محبت کرنے والے بااثر افراد ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد واقعی ایک مسئلہ بن چکی ہے اور انتظامیہ کارروائی کرنا چاہتی ہے، تاہم ایسے اقدامات پر انہیں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کارروائی شروع کی گئی تو ان کے خلاف خبریں سامنے آ سکتی ہیں اور معاملہ براہِ راست ان کے لیے مشکل پیدا کرسکتا ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ اس معاملے پر بہتر ہوگا کہ شہری بھی اپنی رائے دیں اور اجتماعی طور پر فیصلہ کیا جائے کہ آوارہ کتوں کے مسئلے سے کیسے نمٹا جائے۔