کراچی: اورنگی ٹاؤن میں اسکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

image

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 ایل بلاک کے قریب واقع ایک اسکول کی دیوار گرنے کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیموں اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن میں فٹبال چورنگی پر واقع بند گورنمنٹ اسکول کی خستہ حال دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 افراد ملبے تلے دب گئے تھے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچھ نشئی افراد خستہ حال دیوار سے سریا نکالنے کی کوشش کر رہے تھے جو اس دلخراش واقعے کا سبب بنا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US