حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 14 ستمبر تک نافذ العمل رہیں گی۔