ائیرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق عمرہ زائرین کو روانگی سے قبل نادرا ویکسین کارڈ لازمی حاصل کرنا ہوگا، جبکہ ایئرلائنز عمرہ زائرین کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق یقینی بنائیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن کیلئے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری واحد مرکز ہے۔ ایئرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافروں کو پرواز سے 6 گھنٹے قبل پہنچنا ہوگا، جہاں انٹرنیشنل ڈپارچر پر ویکسینیشن اور آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی۔