ٹنڈوآدم میں ایک افسوسناک واقعے نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا، جہاں والد کے ساتھ نمازِ جمعہ کے لیے آنے والی 5 سالہ بچی اچانک لاپتا ہوگئی۔ کچھ دیر بعد بچی کی لاش مدرسے کے گیٹ کے قریب سے برآمد ہوئی۔بچی کی شناخت، دعا آصف ولد آصف علی انصاری کے نام سے ہوئی
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ ایس ایس پی سانگھڑ کا کہنا ہے کہ واقعے میں گرفتار کیے گئے ملزم نے دورانِ تفتیش بچی سے زیادتی اور اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق بچی کی موت منہ میں کاغذ ٹھونسنے کے باعث ہوئی۔ ملزم مبینہ طور پر بچی کی لاش مدرسے کے گیٹ کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ بچی کی موت سے متعلق مزید شواہد اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔