امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہوجائے گی اور جنگ کے خاتمے کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں گی۔
آئرلینڈ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور آئرلینڈ مل کر بہترین کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں نیچے آئیں گی۔
آبنائے ہرمز سے آمدورفت اور سعودی عرب سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ان کے اچھے دوست ہیں اور سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے سعودی عرب کی آئل پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار غالباً ایران کو قرار دیا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ یمن کے حوثی امریکا کے ساتھ براہ راست لڑائی نہیں چاہتے۔ ان کے مطابق حوثیوں کی جانب سے بھی امریکا کو اس حوالے سے پیغام دیا گیا ہے۔