پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست، سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

image

ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثنا نے 36 گیندوں پر ناقابلِ شکست 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ شوال ذوالفقار نے 24 اور گل فیروزہ نے 21 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا نے 18.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ ہرشیتھا سماراوکرما نے 36 اور کویشا دلہاری نے 33 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

فاطمہ ثنا نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 38 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، تاہم ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پاکستان کو فائنل میں پہنچانے کے لیے کافی ثابت نہ ہوسکی۔اب ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو بھارت اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US