محمد رضوان اور امام الحق کو این سی سی آئی اے نے کل دوبارہ طلب کر لیا

image

قومی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کو این سی سی آئی اے نے کل دوبارہ تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز وفاقی کالونی میں واقع ڈائریکٹرز آفس میں پیش ہوں گے، جہاں ایس ایچ او این سی سی آئی اے نجم باجوہ ان سے تفتیش کر رہے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کے موبائل فونز کی تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US