فٹبال اسٹیڈیم میں نعرے بازی، کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی لیگ کے شائقین پر تاحیات پابندی کا مطالبہ

image

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ کے بعض شائقین پر تاحیات اسٹیڈیم پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بریدہ میں التعاون اور الہلال کے درمیان میچ کے دوران الہلال کے پرتگالی کھلاڑی روبن نیوس کے خلاف ان کے سابق مرحوم ساتھی فٹبالر دیوگو ژوتا کا حوالہ دیتے ہوئے نعرے لگائے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رونالڈو نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نعرے لگانے والے شائقین کو فٹبال اسٹیڈیمز میں داخلے سے تاحیات روک دیا جائے۔

میچ میں الہلال نے التعاون کو 0-6 سے شکست دی جبکہ روبن نیوس نے 75 منٹ کھیلنے کے بعد میدان چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ دیوگو ژوتا اور ان کے بھائی آندرے سلوا 3 جولائی 2025 کو شمال مغربی اسپین کے علاقے زامورا میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US