اولمپک چیمپئن پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے۔
فائنل میں ارشد ندیم کی پہلی تھرو 74.42 میٹر، دوسری 79.66 میٹر جبکہ تیسری تھرو 81.49 میٹر رہی۔ وہ چوتھی تھرو کے لیے کوالیفائی نہ کرسکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
جیولین تھرو کا ٹائٹل سری لنکا کے رُمیش پتھراگے نے 91.09 میٹر کی تھرو کے ساتھ اپنے نام کیا۔