انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان ٹیم پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق آخری ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے مقررہ وقت میں 11 اوورز کم کرائے جس کے باعث ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس بھی کاٹ لیے گئے۔
آئی سی سی کے مطابق کپتان بابر اعظم نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرلی اور سزا کی کارروائی مکمل کرلی گئی۔
انگلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ بھی مزید ایک درجہ گر گئی ہے جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم آخری نمبر پر ہے۔