مشکل وکٹ پر بڑی اننگز کی تیاری پہلے سے کر رکھی تھی، سنچری میکر عبدالقادر

image

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے دورۂ انگلینڈ کے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ انڈر 19 کو 122 رنز سے شکست دے کر چار ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے بیٹر عبدالقادر نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مشکل وکٹ پر بڑی اننگز کھیلنے کی تیاری پہلے سے کر رکھی تھی اور ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ایسی وکٹوں پر کرائی گئی بھرپور پریکٹس سے انہیں کافی فائدہ ہوا۔

عبدالقادر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے نیچرل گیم پلان کے مطابق بیٹنگ کی اور وہ آنے والے میچز میں بھی سو فیصد کارکردگی دکھا کر ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔

سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 14 ستمبر کو ورمسلے میں کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US